وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور جدید تکنیکی مہارتوں کا فروغ پاکستان کے روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔
نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتیں اور تکنیکی مہارتیں ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتیں اور تکنیکی مہارتیں ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،
ڈیجیٹل تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آبادی کے تناسب کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی خواتین آئی ٹی سیکٹر کی مدد سے دنیا بھر میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق انٹرنیٹ کی بہترین فراہمی اور ڈیجیٹل پاکستان پر کام کر رہے ہیں ۔








