اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 487.31 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں ، 2 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےکاروائیوں میں 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 487.31 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں باچا خان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی 2خواتین سمیت 3مسافروں کے بیگ سے 1.960 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے 3 مسافروں کے بیگ میں موجود کپڑوں میں جذب 6.55 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ٹرک سے 410.4 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملتان روڈ لاہور کے قریب رکشہ سے 25.2 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سپینی روڈ کوئٹہ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل میں موجود فائبر باکس سے 19.2 کلو چرس برآمد کرلی۔انڈس ہائی وے جامشورو کے قریب ٹرک سے 18 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب مسافر کے قبضہ سے 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








