مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چٹان کی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قیادت …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چٹان کی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، اپوزیشن کا کام تنقید ہے، حکومت مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے۔

Leave a Reply