ڈی آئی خان ۔21نومبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیراورمسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر امیر مقام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ مٹ کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اورانہیں نواز شریف اور شاہدخاقان عباسی کی طرف سے ہمدردی کے پیغامات دیئے ۔ انہوںنے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک متاثرہ خاندان کودیتے ہوئے وفاق کی طرف ہر قسم کی قانونی معاونت کایقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان …
امیر مقام کی ڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ مٹ کے متاثرہ خاندان سے ملاقات

مزید خبریں
ڈی آئی خان ۔21نومبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیراورمسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر امیر مقام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ مٹ کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اورانہیں نواز شریف اور شاہدخاقان عباسی کی طرف سے ہمدردی کے پیغامات دیئے ۔ انہوںنے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک متاثرہ خاندان کودیتے ہوئے وفاق کی طرف ہر قسم کی قانونی معاونت کایقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاﺅں گرہ مٹ میں ظلم وتشدد کے واقعہ کے سلسلے میں امیر مقام نے ایم پی اے ثوبیہ ،سابق ایم پی اے فتح اللہ میانخیل اورصوبائی رہنما رحمت اللہ خٹک کے ہمراہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اوران سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ کو ظلم وجبر اورانتہائی افسوسناک قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف خود انصاف کی بات کرتی ہے لیکن اب تک اصل مجرم کانہ پکڑے جاناکہاں کاانصاف ہے ،یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک فساد ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں اس واقعہ کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔







