بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے2دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے2دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے2دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں این 25کراسنگ کے قریب موثر کاروائی کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے2دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،دہشتگردوں سے اسلحہ،دستی بم، موٹرسائیکل، موبائل فون اورکالعدم تنظیم کے جھنڈے اوردیگرسامان برآمد کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں، انکے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان کاعزم غیر متزلزل ہے۔

مزید خبریں