اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 13 سے 19 جولائی تک موبائل فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 13 سے 19 جولائی تک موبائل فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس اسٹیشن آن وہیلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا، جس کے تحت شہری مختلف مقامات پر پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 13 سے 19 جولائی تک موبائل فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہری مختلف پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کر سکیں گے۔

آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ فیسلی ٹیشن یونٹس روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ ان یونٹس میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔اہلکار کے مطابق شیڈول کے تحت پیر (13 جولائی)کو ہاسٹل سٹی پارک روڈ، ترامڑی چوک، میڈیا ٹاؤن، ٹریفک آفس فیض آباد۔ منگل (14 جولائی) کو جی نائن مرکز، نیول ہیڈ کوارٹرز ای ایٹ ، بحریہ ٹاؤن فیز۔II۔ بدھ (15 جولائی) کو ای الیون مرکز، آئی سی سی آئی جی ایٹ، ڈی ایچ اے فیز۔II، ٹریفک آفس فیض آباد۔ جمعرات (16 جولائی) کو کری روڈ ایکسپریس وے، پی ڈبلیو ڈی تندوری ریسٹورنٹ، کیبنٹ بلاک پاک سیکریٹریٹ، فارن آفس۔ جمعہ (17 جولائی) کو ج ایٹ مرکز ، جی الیون ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پی ڈبلیو ڈی ایکسپریس وے، ٹریفک آفس فیض آباد۔ ہفتہ (18 جولائی) کو رحمان انکلیو لہتراڑ روڈ، آبپارہ مارکیٹ، آئی ایٹ مرکز اور راول ٹاؤن۔ اتوار (19 جولائی) کو ایف نائن پارک، ٹریفک آفس راول ٹاؤن، پولیس لائنز ایچ الیون اور اسلام آباد کلب میں وینز موجود رہیں گی۔ اہلکار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق قریبی فیسلی ٹیشن پوائنٹ پر جائیں اور مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔