پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں خواتین فوری پولیس مدد حاصل کر سکیں گی۔
پنجاب پولیس نے خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ویمن سیفٹی ایپ‘ متعارف کروا دی

مزید خبریں
اٹک۔ 12 جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس نے خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ویمن سیفٹی ایپ‘ متعارف کروا دی ہے اس ایپ کا بنیادی مقصد خواتین کو ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس مدد فراہم کرنا ہے، جس کے لیے اسے جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے خواتین کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ‘ایمرجنسی الرٹ’ بھیج سکتی ہیں، جس پر پولیس کا ریسپانس سسٹم فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔اس ایپ کی خاص بات ‘لوکیشن شیئرنگ’ اور ‘لائیو چیٹ’ کی سہولت ہے، جس کے ذریعے خواتین اپنی لائیو لوکیشن اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں تاکہ ہر سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آج ہی اس ایپ کو اپنے موبائل فونز میں انسٹال کریں۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر باآسانی دستیاب ہے۔








