محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا افسران و ملازمین کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پبلک انیشیٹو پر سو فیصد عملدرآمد، میونسپل سروسز، بہتر طبی سہولیات اور عوامی فلاحی اقدامات کی مؤثر فراہمی تمام سرکاری محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف مل سکے۔

حافظ آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ چیف منسٹرپبلک انشیٹیو پر سو فیصد عملدرآمد،میونسپل سروسز،ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سمیت دیگر عوامی، فلاحی اقدامات اور اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہر محکمے کے افسران و ملازمین کی اولین ترجیح ہونا چاہیے تاکہ عوام کو حکومت کے فلاحی کاموں کا براہ راست فائدہ پہنچے۔

عوا م کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔تمام ضلعی افسران کو خود فیلڈ میں جا کر نہ صرف اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف محکموں کے ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویریاسین،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری، ایس ڈی ای او پیر ا فورس اشفا ق احمد سمیت ضلع کونسل،ہائی ویز،بلڈنگز،صحت، زراعت،لائیو سٹاک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو واضح کیا کہ زبانی یا کاغذی کاروائیوں کی بجائے افسران کو اپنے اپنے محکموں کے ٹارگٹس اور چیف منسٹر پبلک انشیٹیو کے تحت اقدامات کرنا ہو نگے اور جن محکموں اور افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہو گی انہیں خود جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کی مجموعی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تا کہ علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران صفائی ستھرائی کے کاموں کو مزید بہتر بناتے ہوئے اندرون شہر کی گلی،محلوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔محکمہ واسا حسن ٹاؤ ن سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے پائیدار اور مستقل حکمت عملی سے کام چھوڑ کریں۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے افسران کو اپنے اپنے ضلعی محکموں کے حوالے سے مکمل بریفنگ اور رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔