نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بھارت سرحد کے قریب کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اظہار اطمینان ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بھارت سرحد کے قریب کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ

مزید خبریں
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بھارت سرحد کے قریب کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اظہار اطمینان
ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاک بھارت سرحد کے قریب واقع کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر کہی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وہاں تعینات پاک میرینزکے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا ستقبال کیا۔ جنوب مشرقی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کریکس میں مشکل موسمی حالات کے باوجود سخت ڈیوٹی سر انجام دینے کے ان کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بلند اخلاقی اقدار ، فٹنس اورتربیت کے بہترین معیار کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔امیر البحر نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹس پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اورمیر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے۔







