وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ قانون کے حوالے سے ہمیں ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے،اسمبلی نے حال ہی میں ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جو 1974ءکے قانون کے بعد دوسری بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ قانون کے حوالے سے ہمیں ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے،اسمبلی نے حال ہی میں ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جو 1974ءکے قانون کے بعد دوسری بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پس منظر یہ ہے کہ 2002ءمیں جنرل پرویز مشرف نے ایک ایسا قانون پاس کیا تھا جو صرف 10روز کے لیے تھا جس کے مطابق مسلمان ووٹرز لسٹ میں اگر کوئی غیر مسلم، قادیانی بحیثیت مسلمان اپنا اندراج کرا لے تو اس پر اعتراض کیا جا سکتا تھا جسے اس شخص نے 15روز کے اندر اندر حلف نامے کے ذریعے ثابت کرنا تھا کہ وہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان رکھتا ہے۔ یہ قانون 2002ءمیں ٹھیک 10روز بعد ہی فوت ہو گیا جو قانون کی کتابوں میں تو موجود تھا لیکن موثر نہیں تھا لیکن اب یہ موجودہ حکومت ہی کا کارنامہ ہے کہ ہم نے اس قانون کو مستقل طور پر بحال کر دیا ہے اور 10روز کی بندش کو بھی ختم کر دیا ہے اور اب یہ قانون ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری قانون کی کتابوں میں آپریٹو قانون کے طور پہ شامل ہو چکا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس قانون سے اب کوئی بھی قادیانی اگر جھوٹ بولے کہ وہ مسلمان ہے تو آپ اسے چیلنج کر سکتے ہیں اور وہ 10سے 15 روز میں پابند ہوگا کہ یا تو وہ حلف نامہ جمع کرائے کہ میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان رکھتا ہوں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اس کا نام کاٹ کر غیر مسلم قادیانی کے طور پر سپلیمنٹری لسٹ میں داخل کر دیا جائے گا۔ یہ وہ کامیابی ہے جس پر ختم نبوت ﷺ کو ماننے والوں کو تو ملک بھر میں جشن منانا چاہیئے تھا۔

Leave a Reply