ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 17جولائی کو کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 17جولائی بروز جمعہ کو پروویڈنس سٹیڈیم ،گیانامیں کھیلا جائے گا۔

جمیکا۔14جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 17جولائی بروز جمعہ کو پروویڈنس سٹیڈیم ،گیانامیں کھیلا جائے گا۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دونوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کو مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کی تھی،تاہم مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ مایہ ناز بائولنگ آل رائونڈر مچل سینٹنر کیوی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں اور اسے مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، کرسچن کلارک، جیکب ڈفی،میتھیو فشر،ڈین فوکس کرافٹ،مچل ہے،نک کیلی، ٹام لیتھم، جیڈن لینکس، بین لسٹر،ڈیرل مچل، ہنری نکولز، ناتھن سمتھ اور ول ینگ کی خدمات حاصل ہوں گی۔ میزبان ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں اور اسے اکیم آگسٹ،جان کیمبل ،کیسی کارٹی ،روسٹن چیس ،میتھیو فورڈ ،شمرون ہیٹمائر ،عامر جنگو،الزاری جوزف ،شمر جوزف ،وٹیل لاویز ،گڈاکیش موتی ،کیمو پال ،کھری پیئر ،شیرفین ردرفورڈ اورجیڈن سیلزکی خدمات حاصل ہوں گی۔ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 17 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22جولائی کو کھیلا جائے گا۔