صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور فرانس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور فرانس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری تہنیتی پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور کثیرالجہتی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی قانون سے غیرمتزلزل وابستگی پر استوار ہے۔صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت پائے گاجس سے دوطرفہ دوستی کے مضبوط رشتے مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔صدر آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








