عالمی کشیدگی اور گیس کی قلت کے باعث یورپ کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، سربیا

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا ہے کہ گیس کے کم ذخائر، یوکرین جنگ اور آبنائے ہرمز کے گرد جاری کشیدگی کے باعث یورپ معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔

پیرس۔14جولائی (اے پی پی):سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا ہے کہ گیس کے کم ذخائر، یوکرین جنگ اور آبنائے ہرمز کے گرد جاری کشیدگی کے باعث یورپ معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے پیرس میں سرب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشی طور پر آگے کیسے بڑھیں جبکہ پورے یورپ کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گیس کے ذخائر پہلے کبھی اتنے کم نہیں رہے، اسی دوران آبنائے ہرمز، ایران۔ امریکا اور روس۔یوکرین کشیدگی کو دیکھیں جو اب تیزی سے توانائی کے وسائل اور مختلف منڈیوں کو گیس و توانائی کی فراہمی کی جنگ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور چیلنجز ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ ہم ان سے کیسے نکل پائیں گے۔ سربین صدر فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکرون کی دعوت پر پیرس کے دورے پر ہیں۔

مزید خبریں