اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں70 اراکین اسمبلی نہیں آئیں گے،جب ایوان میں 163 ارکان آئے تو پیشنگوئیاں کرنے والوں کے طبق روشن ہو گئے، موجودہ حالات میں کوئی لیڈر ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کے بارے میں بات نہیں کر رہا …
سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں70 اراکین اسمبلی نہیں آئیں گے،جب ایوان میں 163 ارکان آئے تو پیشنگوئیاں کرنے والوں کے طبق روشن ہو گئے، موجودہ حالات میں کوئی لیڈر ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ پیشنگوئیاں کر رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے 70 اراکین ناراض ہیں وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جب مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرکے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تو پیشنگوئیاں کرنے والوں کے ساتوں طبق روشن ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور سی پیک جیسے قومی منصوبہ کے حوالہ سے تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا۔ سینیٹر قیوم نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات کے حوالہ سے بات کر رہا ہو۔







