اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے جس بل کو مسترد کیا ہے اس سے جمہوریت پھلے پھولے گی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے جس بل کو مسترد کیا ہے اس سے جمہوریت پھلے پھولے گی، ایوان نے ڈکٹیٹر کے قانون …
قومی اسمبلی نے جس بل کو مسترد کیا ہے اس سے جمہوریت پھلے پھولے گی،سینیٹر جاوید عباسی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے جس بل کو مسترد کیا ہے اس سے جمہوریت پھلے پھولے گی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے جس بل کو مسترد کیا ہے اس سے جمہوریت پھلے پھولے گی، ایوان نے ڈکٹیٹر کے قانون جمہوریت کو مسترد کر دیا، عمران خان گذشتہ روز کہہ رہے تھے کہ پارلیمنٹ نے جو فیصلہ دیا اسے تسلیم کروں گا، پارلیمنٹ نے فیصلہ دےدیا، اب عمران خان نے الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہوتے ہوئے اس طرح کے الزامات لگانا اچھا نہیں۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جب سے آئے ہیں انہوں نے الزامات سے سیاست کا آغاز کیا ہے، ان کے پاس الزامات لگانے کی طویل اور نہ ختم ہونے والی لسٹ ہے۔







