ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل، کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل، کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی۔ وائس ایڈمرل عبد العلیم نے 1984ءمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک امتیازی پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل آفیسر ہیں جو کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل، کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی۔ وائس ایڈمرل عبد العلیم نے 1984ءمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک امتیازی پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل آفیسر ہیں جو کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ کی اہم کمانڈ تقرریوں میں میزائل بوٹ اورپاک بحریہ کے تباہ کن بحری جہاز کی کمانڈ، ہیڈ کوارٹرز نیو سینٹ بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر، کمانڈر 25th ڈسٹرائر اسکواڈرن، کمانڈنٹ پی این وار کالج لاہور اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ شامل ہیں ۔ ان کی آخری تقرری بطور کمانڈر کوسٹ تھی۔ آپ کی اہم اسٹاف تقرریوںمیں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری ، چیف انسپکٹر (نیوی) اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) شامل ہیں ۔ وائس ایڈمرل عبدالعلیم پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور یو ایس نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے۔ آپ فی الوقت نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں چیف آف اسٹاف (پر سنیل) کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply