یورپی یونین کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی دھمکیوں کی مذمت

یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی دھمکیوں کی مذمت کی ہے ۔العربیہ کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انورال انوونی نے کہاہے کہ ہم بین الاقوامی فوجداری انصاف اور استثنی کے خلاف جنگ کےلئے پر عزم ہیں ۔

برسلز۔15جولائی (اے پی پی):یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی دھمکیوں کی مذمت کی ہے ۔العربیہ کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انورال انوونی نے کہاہے کہ ہم بین الاقوامی فوجداری انصاف اور استثنی کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہیں ۔ عدالت کے منتخب اہلکاروں، عہدیداروں یا عدالت سے تعاون کرنے والوں کے خلاف حملے یا دھمکیاں واضح طور پر قابل قبول نہیں ہیں ۔