سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کی نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے۔ انہوں نے مشعل روشن کرکے نیشنل سپیشل اولمپکس گیمز کا افتتاح کیا
سپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کی نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
لاہور۔15جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کی نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے۔ انہوں نے مشعل روشن کرکے نیشنل سپیشل اولمپکس گیمز کا افتتاح کیا۔ترجمان سپورٹس بورڈ کے مطابق تقریب میں سپیشل اولمپکس کی سی ای او رونق لاکھانی، نیشنل سپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، ڈائریکٹر پنجاب نزہت رباب، شمائلہ ارم، عاصمہ حسین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ بھی پیش کیا۔نیشنل سپیشل گیمز کے مقابلے 16 جولائی تک جمنیزیم ہال میں جاری رہیں گے، جن میں پاور لفٹنگ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹس شامل ہیں۔ ان گیمز میں ملک بھر سے 115 سپیشل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ان کا مقصد ورلڈ سپیشل گیمز چلی 2027 کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری کرنا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ یوتھ گیمز میں سپیشل بچوں کے مقابلوں کی شمولیت ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز سے سپیشل بچوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور ملک بھر سے سپیشل بچوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔








