اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او ) نے آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف آئل ٹینکروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے اور حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم او کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تفصیلات کی …
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی آبنائے ہرمز میں حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔15جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او ) نے آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف آئل ٹینکروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے اور حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم او کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، "ہم ان حملوں کی مکمل مذمت کرتے ہیں، کشیدگی کا یہ سلسلہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ادارے نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد وہ متاثرہ فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے باعث پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے لیے محفوظ انخلا کے راستے بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔آئی ایم او نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ بحری کارکنوں کی جانوں اور بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں کیونکہ اس کے اثرات خطے سے باہر دنیا بھر میں انسانی حقوق اور کروڑوں افراد کی زندگیوں پر پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ کے باعث سنگین معاشی اور انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، اس لیے سفارت کاری، تحمل اور کشیدگی میں کمی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔وولکر ترک نے ایران اور امریکا کی جانب سے رپورٹ ہونے والے حملوں کو فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگ بندی پر عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔








