سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ منگل کا دن ملک میں جمہوریت اور جمہوری سوچ رکھنے والوں کے لیے ایک اچھا اور عہد ساز دن تھا جسے میں کسی کی شکست سے زیادہ جمہوریت کی فتح سمجھتی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے خوف کو شکست دی اور پارلیمنٹ نے ایک آمر کے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ منگل کا دن ملک میں جمہوریت اور جمہوری سوچ رکھنے والوں کے لیے ایک اچھا اور عہد ساز دن تھا جسے میں کسی کی شکست سے زیادہ جمہوریت کی فتح سمجھتی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے خوف کو شکست دی اور پارلیمنٹ نے ایک آمر کے کالے قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ اراکین اسمبلی کسی دباﺅ کے بغیر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ آئے اور ویسے بھی کسی کو نہ تو زبردستی لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو گھر بٹھایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹوٹنے کی بات کرنے والوں کے خواب ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو سامنے لانے والے خود اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین مختلف قیاس آرائیوں میں لگے ہوئے تھے اور سوچتے تھے کہ شائد محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹوٹ جائے گی، بکھر جائے گی اور ان کے اراکین اسمبلی محمد نوازشریف کو چھوڑ جائیں گے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے ان لوگوں کے خواب توڑ دئیے ہیں اور ان کی امیدوں پہ پانی پھیر دیا ہے اور اپنے قائد محمد نواز شریف پر کوئی آنچ نہیں آنے دی اور ایک مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں سلام پیش کرنا چاہیئے۔

Leave a Reply