گوادر۔ 22نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادرپورٹ کو پورے پاکستان سے ملانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گودار پورٹ کی تعمیر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا ویژن تھا، اس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ آج نوازشریف کے اس خواب …
آج دنیا گوادر کو گیم چینجر کہتی ہے، ایسٹ بے ایکسپریس وے آف گوادر کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل ہے۔ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو

مزید خبریں
گوادر۔ 22نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادرپورٹ کو پورے پاکستان سے ملانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گودار پورٹ کی تعمیر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا ویژن تھا، اس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ آج نوازشریف کے اس خواب کی تکمیل ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گوادر پورٹ میں ایسٹ بے ایکسپریس وے آف گوادر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے اف گوادر پورٹ گوادر کو 6 رویہ سڑک اور ریلوے ٹریک کے ذریعے مکران کوسٹل ہائی وے سے ملائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احس اقبال، عبدالقادر بلوچ، گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان، چین کے سفیر، گوادر پورٹ کے حکام قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو نے کہا کہ جس طرح امریکن کہتے ہیں کہ ”امریکہ مواقع کی سرزمین ہے“ تو آج میں کہتا ہوں کہ ”گوادر مواقع کی سرزمین ہے“۔ انہوں نے کہا کہ90 کی دہائی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یہاں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسٹ بے ایکسپریس وے آف گوادر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا خواب پورا ہو گیا۔







