کمشنر ساہیوال ڈویژن نے "اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

چیچہ وطنی۔ 16 جولائی (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

ڈاکٹر آصف طفیل نے ہر درخواست کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر، مقررہ وقت میں اور میرٹ کے مطابق حل کیا جائے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولیات اور فوری ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں