اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام ڈسکہ میں سی ایم ایس، ایل ایم ایس ، ورکشاپ آگاہی سیشن کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز، ڈسکہ میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (CMS)، لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) اور ورکشاپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جسے طلبہ و طالبات نے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے مثبت فیڈبیک دیا۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ چوہدری حسن صفتین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی رہنمائی کے …

سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز، ڈسکہ میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (CMS)، لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) اور ورکشاپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جسے طلبہ و طالبات نے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے مثبت فیڈبیک دیا۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ چوہدری حسن صفتین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یونیورسٹی کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی نظام سے مکمل طور پر آگاہ کرنا اور ان کی ہر ممکن رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ آگاہی سیشن کے دوران طلبہ کو CMS اور LMS کے استعمال، آن لائن پورٹل، ورکشاپس میں شرکت، اسائنمنٹس جمع کرانے، امتحانات کے طریقۂ کار اور دیگر تعلیمی امور سے متعلق جامع معلومات فراہم کی گئیں، جس سے ان کی متعدد الجھنیں دور ہوئیں اور انہیں اپنے تعلیمی معاملات بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔اس موقع پر چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے سیشن کے حوالے سے مثبت ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ آئندہ بھی طلبہ کی سہولت، رہنمائی اور تعلیمی بہتری کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں ایسے آگاہی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

مزید خبریں