پشاور، تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، 8 بوتل شراب برآمد

پشاور:تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کرکے 8 بوتل شراب برآمد کرلی ہے۔

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):پشاور:تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کرکے 8 بوتل شراب برآمد کرلی ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی اور اے ایس آئی اسرار آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم لکی جوزف کے قبضے سے 8 بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں