روڈ ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کی موجودگی میں میت کو ورثاکے حوالے کر دیا گیا
روڈ ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 16 جولائی (اے پی پی):روڈ ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کی موجودگی میں میت کو ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد میں رفحان پل، کینال روڈ کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاوید اسلم جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق 42 سالہ محمد جاوید اسلم نجی مل میں ملازم ڈیوٹی پر جانے کے لیے سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں محمد جاوید اسلم شدید مضروب ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس کی موجودگی میں میت کو ورثاکے حوالے کر دیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے کار اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔








