ہیلیم گیس کی ملکی و عالمی طلب اور رسد کے مطابق برآمدی انتظامات میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کر تے رہیں گے، چینی وزارت تجارت

چین نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ہیلیم گیس کی ملکی اور بین الاقوامی طلب اور رسد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے برآمدی انتظامات میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرتا رہے گا

بیجنگ۔16جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ہیلیم گیس کی ملکی اور بین الاقوامی طلب اور رسد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے برآمدی انتظامات میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرتا رہے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس میں ہیلیم گیس کی برآمد پر چین کی جانب سے عائد عارضی پابندی کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہیلیم گیس کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی طلب کو پورا کرنے اور سپلائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چین نے ہیلیم گیس کی برآمد پر عارضی پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام چین کے غیر ملکی تجارت کے قانون کی متعلقہ دفعات اور عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں چین ہیلیم گیس کی ملکی اور بین الاقوامی طلب اور رسد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے برآمدی انتظامات میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرتا رہے گا۔