الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 بچے جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔
الجزائر ، یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 بچے جاں بحق ، 19 زخمی

مزید خبریں
الجزائر۔16جولائی (اے پی پی):الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 بچے جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد جھلس گئے ہیں ، 2 افراد کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی جبکہ سات افراد شدید صدمے میں مبتلا ہوئے۔شدید زخمی ہونے والے 10 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔








