لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو ملزم محمد مظہر کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی ہدایت کردی
بیرون ملک سے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کے خلا ف درخواست پر آئی جی پنجاب کوقانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔16جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو ملزم محمد مظہر کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے فرزانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے وطن واپسی پر پولیس مقابلے میں قتل کردیا جائیگا ، استدعا ہے کہ عدالت بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئی جی اور سی سی ڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔








