لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمر فاروق کو بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ،قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

مزید خبریں
لاہور۔16جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمر فاروق کو بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے ریکارڈ میں ضمنی رپورٹ بعد میں ردوبدل (ٹمپرنگ) کرکے شامل کی گئی جبکہ پولیس فائل میں تتمہ بیان کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے درخواست پرجمعرات کو سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور ڈی پی او منڈی بہاالدین کامران عامر خان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم عمر فاروق کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔








