لاہور وائلڈ لائف رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئے تحفظ شدہ 32 گانیدار طوطے بازیاب کرکے 3ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں تحفظ شدہ جنگلی حیات کی بازیابی کیلئے
وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی،تحفظ شدہ 32گانیدار طوطے بازیاب ،3ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔16جولائی (اے پی پی):لاہور وائلڈ لائف رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئے تحفظ شدہ 32 گانیدار طوطے بازیاب کرکے 3ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں تحفظ شدہ جنگلی حیات کی بازیابی کیلئے جاری آپریشن کے تناظر میں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور
محمد وسیم نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد وائلڈ لائف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ برکی ہڈیارہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تحفظ شدہ 32 گانیدار طوطے بازیاب کر کے 3ملزم گرفتار کر لئے اور ان کیخلاف تھانہ برکی ہڈیارہ میں ایف آئی آرز درج کرا دیں،جبکہ طوطے عدالتی حکم پر سفاری زو منتقل کردیئے۔








