نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کے ہمراہ جمعہ کو شنگھائی میں منعقدہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس سے چین کے صدر شی جن پنگ نے خطاب کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
شنگھائی۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کے ہمراہ جمعہ کو شنگھائی میں منعقدہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس سے چین کے صدر شی جن پنگ نے خطاب کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ تقریب گزشتہ شب بانی رکن ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے ذریعے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے بعد منعقد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جامع، منصفانہ اور شمولیتی عالمی مصنوعی ذہانت (اے آئی) گورننس، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تک وسیع رسائی، ترقی پذیر ممالک کے لیے استعداد کار میں اضافے اور ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی حمایت کرتا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ثمرات دنیا کے تمام ممالک اور عوام تک مساوی طور پر پہنچ سکیں۔








