صوابی ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

صوابی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم حسیب سکنہ گوہاٹی سیرئی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):صوابی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم حسیب سکنہ گوہاٹی سیرئی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان کی قیادت میں چوکی منصوری کے انچارج ولید خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسلحہ نمائش میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔