نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے لیے ایک اہم نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں اپنی حالیہ ملاقاتوں اور ٹیلیفونک رابطوں کو خوشگوار انداز میں یاد کیا اور خطے اور دنیا کی تازہ ترین اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے، امن کے فروغ، پائیدار ترقی اور سب کے لیے مساوی و جامع پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔