متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن ’’الفارس الشہم۔ 3‘‘ کے تحت 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک طیارہ جمعہ کو غزہ روانہ کر دیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ امدادی پرواز ہلالِ احمر امارات ،اماراتی۔فلسطینی فرینڈشپ کلب اور دار البر سوسائٹی کے تعاون سے روانہ کی گئی، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کرنا ہے۔
آپریشن "الفارس الشہم 3” کے تحت 100 ٹن امدادی سامان لے کر اماراتی طیارہ غزہ روانہ

مزید خبریں
ابوظہبی۔17جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن ’’الفارس الشہم۔ 3‘‘ کے تحت 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک طیارہ جمعہ کو غزہ روانہ کر دیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ امدادی پرواز ہلالِ احمر امارات ،اماراتی۔فلسطینی فرینڈشپ کلب اور دار البر سوسائٹی کے تعاون سے روانہ کی گئی، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کرنا ہے۔
طیارے میں بچوں کا دودھ، ادویات اور ملبوسات شامل ہیں تاکہ فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں اور بحران سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔آپریشن الفارس الشہم ۔3کے ریلیف آپریشنز کے کوآرڈینیٹر حمود العفاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق شراکت دار اداروں کے تعاون سے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اپنی لاجسٹک اور امدادی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ تک انسانی اور طبی امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا، شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا، ان کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور انسانی بحران کے اثرات میں کمی لانا ہے۔یہ امدادی پرواز آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت غزہ کے فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کی متحدہ عرب امارات کی مسلسل انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جو انسانی بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملک کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔








