حکومت پنجاب کی جانب سے پی اے ایس گریڈ19 کے افسر عمر جاوید کو ستھرا پنجاب اتھارٹی کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیاہے۔ ترجمان ستھرا پنجاب کے مطابق نئے ڈی جی عمر جاوید نے چارج سنبھالنے کے بعد ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے نئے ڈی جی تعینات، عمر جاوید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے پی اے ایس گریڈ19 کے افسر عمر جاوید کو ستھرا پنجاب اتھارٹی کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیاہے۔ ترجمان ستھرا پنجاب کے مطابق نئے ڈی جی عمر جاوید نے چارج سنبھالنے کے بعد ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔نئے ڈی جی ستھرا پنجاب نے اتھارٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے صفائی آپریشن، انتظامی امور اور جاری منصوبوں پر بریفنگ حاصل کی۔
انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید موثر،شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو عوام کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عمر جاوید اس وقت پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام میں بطور پروگرام ڈائریکٹر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔مزید برآں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں بھی بطور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔








