انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2027 ایک روزہ ورلڈ کپ کے لئے نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ٹورنامنٹ کو زیادہ مسابقتی، دلچسپ اور ہر مرحلے پر فیصلہ کن بنانا ہے۔
آئی سی سی نے 2027 ورلڈ کپ کا نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا، ہر میچ فیصلہ کن ہوگا

مزید خبریں
دبئی۔22جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2027 ایک روزہ ورلڈ کپ کے لئے نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ٹورنامنٹ کو زیادہ مسابقتی، دلچسپ اور ہر مرحلے پر فیصلہ کن بنانا ہے۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 2027 کا عالمی کپ 14 ٹیموں پر مشتمل ہوگا جس کی مشترکہ میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ابتدائی طور پر 2019 اور 2023 کی طرح صرف 10 ٹیموں کے فارمیٹ کو برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا تھا، لیکن کونسل نےنئے نظام کے تحت ورلڈ کپ کی 14 ٹیمیں برقرار رہیں گی، تاہم سب سے کم درجہ بندی رکھنے والی 3 کوالیفائیڈ ٹیمیں پہلے "سپر سیریز” کھیلیں گی، جہاں سے صرف 1 ٹیم مرکزی مرحلے میں جگہ بنا سکے گی جبکہ 2 ٹیمیں صرف 2 میچ کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔آئی سی سی کے مطابق نئے 3 مرحلہ جاتی فارمیٹ میں سپر سیریز، گروپ مرحلہ اور سپر 7 شامل ہوں گے، جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔
مجموعی طور پر 60 میچوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں ہر مقابلے کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے تاکہ غیر اہم میچوں کی تعداد کم سے کم رہے اور شائقین کی دلچسپی اختتام تک برقرار رہے۔اگرچہ سپر سیریز کے باعث ابتدائی مرحلے میں 2 ٹیموں کے جلد اخراج پر تنقید کی جا رہی ہے، تاہم آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ نیا فارمیٹ اعلیٰ معیار کی کرکٹ، سخت مقابلے اور ہر میچ کو بامعنی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے ایسوسی ایٹ ممالک کو بھی ورلڈ کپ تک رسائی کا موقع برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ہر ٹیم کو اگلے مراحل تک پہنچنے کے لیے مسلسل اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ نیا فارمیٹ ایسوسی ایٹ اور ابھرتے ہوئے کرکٹ ممالک کو مکمل ارکان کے ساتھ مقابلہ کرنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔






