راولپنڈی ،تھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری، دیگر چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی ،تھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری، دیگر چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):تھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری، دیگر چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، 40 ہزار روپے نقد، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








