آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 29 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 جولائی سے ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔