بھکر ،نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل اور ہنگامی بنیادوں پرجاری رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے موسلا دھار بارش کے بعد شہر بھر میں نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جاری ہنگامی کلین آپریشن کا معائنہ کیا

بھکر۔ 22 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے موسلا دھار بارش کے بعد شہر بھر میں نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جاری ہنگامی کلین آپریشن کا معائنہ کیا۔انہوں نے واسا، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ اور معمولاتِ زندگی بحال کیے جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل اور ہنگامی بنیادوں پرجاری رکھا جائے شہر کی تمام اہم شاہراہوں، گلیوں،بازاروں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی فوری طور پر نکالا جائے تاکہ آمدورفت میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹس،سکر مشینوں اور دستیاب تمام مشینری و وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل متحرک رہے۔