الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج،نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج،نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج،نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبر،کرم،مانسہرہ،مالاکنڈ،شانگلہ،چترال بالا اور باجوڑ میں نقشہ جات کی خریداری،متعلقہ اعداد وشمار سمیت انتظامی امور کی تکمیل 27 جولائی تک ہوگی۔اسی دوران ڈیلیمٹیشن کمیٹیوں اور ڈیلمیٹیشن اتھارٹیز کی تربیت کا کام بھی 27 جولائی تک مکمل ہوگا۔

حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرست کی تیاری 28 جولائی سے 28 اگست تک ہوگی۔ان کی اشاعت 29 اگست کو ہوگی۔اتھارٹیز کے پاس اعتراضات 31 اگست سے 18 ستمبر تک داخل کئے جاسکیں گے،جنہیں 5 اکتوبر تک نمٹایا جائے گا۔حلقہ بندی اتھارٹیز کے فیصلوں پر حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے فیصلے 12 اکتوبر تک ہوں گے۔حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 17 اکتوبر کو ہوگی۔