نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپئن شپ 31 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گی۔ بدھ کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں چھ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی چھ مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپئن شپ 31 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گی۔ بدھ کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں چھ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی چھ مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ائیر فورس اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 30 جولائی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 2 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔