وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر دھماکہ کی شدید مذمت

وزیر اطلاعات شفیع جان کی ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات شفیع جان کی ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر شفیع جان نے دھماکے میں حاجی عزت گل کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔اپنی تعزیاتی پیغام میں انہوں کہا کہ قبائلی رہنما حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

مرحوم حاجی عزت گل نے ہنگو اور دیگر اضلاع میں قبائلی تنازعات کے حل اور قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا، حاجی عزت گل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہداء پیکج اور سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی جائے گی، علاقے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام قبائلی مشران ہمارے ہیروز ہیں۔صوبائ وزیر شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 500 سے زائد قبائلی مشران نے امن کی خاطر قربانیاں دیں، حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اطلاعات کی شہید حاجی عزت گل کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرو جمیل اور زخمی شخص کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ہے ۔