پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے گلیشیئر والے علاقوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے گلیشیئر والے علاقوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق گلیشیئر اور برف تیزی سے پگھلنے اور حالیہ بارشوں کے باعث کئی آبی گزرگاہوں میں پانی کا بہاؤ بلند سطح پر پہنچ گیا۔

پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے گلیشیئر والے علاقوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق گلیشیئر اور برف تیزی سے پگھلنے اور حالیہ بارشوں کے باعث کئی آبی گزرگاہوں میں پانی کا بہاؤ بلند سطح پر پہنچ گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث حساس وادیوں اور زیریں علاقوں میں درمیانے سے بلند درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے کناروں کے کٹاؤ، زمین کھسکنے اور مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ادارے حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کریں اور خطرے سے دوچار آبادیوں کو بروقت وارننگ جاری کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں کے مکین احتیاط کریں، مویشیوں اور ضروری سامان کو محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل کیا جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام تیز بہاؤ والے دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اور مسافر حساس علاقوں میں دریاؤں، گلیشیئر جھیلوں اور تنگ پہاڑی وادیوں کے قریب کیمپنگ اور ٹریکنگ سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملہ اور ضروری آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی 24 گھنٹے فعال ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں