وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی ایگزم بنک کے صدر و چیئرمین سے ملاقات، زرعی اجناس کی تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی ایگزم بنک کے صدر و چیئرمین سے ملاقات، زرعی اجناس کی تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی ۔23جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ایگزم بنک (ایکسپورٹ۔امپورٹ بنک آف یونائیٹڈ سٹیٹس )کے صدر اور چیئرمین جان جوانووک سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں طویل مدتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور کاٹن (کپاس)، سویا بین اور ہائیڈروکاربن سمیت متعدد زرعی اجناس میں تجارت کے اضافے پرخصوصی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے ایگزم بنک کی جانب سے ترجیحی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک تشکیل دیے جانے کی تجویز، کثیر سالہ لین دین کے نظام اور امریکی فنانسنگ، ٹیکنالوجی ، آلات اور سروسز کے فروغ میں سہولت کاری کو سراہا۔
فریقین نے قریب المدت ٹرانزیکشنز ، فوکل پرسنز تعینات کرنے اور اسٹریٹجک فریم ورک کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا اور ستمبر 2026 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سٹریٹجک فریم ورک پر باقاعدہ دستخط کیے جانے کی امید کا اظہار کیا۔








