برازیل نے امریکا کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر 12.5 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں لے جائے گا۔
برازیل کا نئے امریکی ٹیرف پر ڈبلیو ٹی او سے رجوع کرنے کا اعلان

مزید خبریں
برازیلیا۔24جولائی (اے پی پی):برازیل نے امریکا کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر 12.5 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں لے جائے گا۔ شنہوا کے مطابق برازیل کی حکومت نے بیان میں سیکشن 301 کے تحت کی گئی تجارتی تحقیقات کو ’’من مانا اور بلاجواز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جبری مشقت کے مسئلے کو اپنے تجاتی اداروں کو تحفظ دینے کی تجارتی پالیسی کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے انسانی حقوق اور دنیا بھر کے محنت کشوں کی جدوجہد سے متعلق ایک نہایت اہم معاملے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا حالانکہ برازیل نے تحقیقات کے دوران اپنے قوانین اور ان پر عمل درآمد کے نظام سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور وضاحتیں فراہم کی تھیں۔ برازیل نے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے باہمی کارروائی کے قانون کے تحت دستیاب جوابی اقدامات کرے گا اور اس تنازعے کو ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصفیے کے میکانزم کے سامنے پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے جبری مشقت کے خلاف قوانین پر موثر عمل درآمد نہ ہونے کے الزامات کے تحت برازیل سمیت درجنوں ممالک کی مصنوعات پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے گے۔








