عرب پارلیمنٹ کے سپیکر محمد بن احمد الیمحی نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر کی اسرائیلی وزیر کی مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی مذمت

مزید خبریں
قاہرہ۔24جولائی (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ کے سپیکر محمد بن احمد الیمحی نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے جاری بیان میں اس اقدام کو مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثت کو، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں، مقدس مذہبی مقامات کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کریں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔








