عالمی کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث بارسلونا کے فرینکی ڈی یونگ آئندہ کئی ماہ تک میدان سے باہر

ڈچ مڈفیلڈر فرینکی ڈی یونگ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران دائیں گھٹنے کی شدید انجری سے بارسلونا فٹ بال کلب کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ۔

میڈرڈ۔24جولائی (اے پی پی):ڈچ مڈفیلڈر فرینکی ڈی یونگ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران دائیں گھٹنے کی شدید انجری سے بارسلونا فٹ بال کلب کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے ۔

کلب نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انجری کی وجہ سےفرینکی ڈی یونگ کئی ماہ تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔شنہوا کے مطابق بارسلونا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 29 سالہ ڈی یونگ کے دائیں گھٹنے کے لیگامنٹ (ایم سی ایل) اندرونی حصے میں تکلیف ہوئی ہے جوسنگین نوعیت کی ہے۔ فی الوقت سرجری کے بجائے طبی عملے کی زیر نگرانی روایتی علاج کا طریقہ اپنایا جائے گا جس کے تحت آنے والے ہفتوں میں ان کی صحت کا جائزہ لیا جائے گا،تاہم آپریشن کی صورت میں بحالی کا عمل تقریباً 4 ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ 15 اگست سے شروع ہونے والے نئے سیزن کے ابتدائی چند ہفتوں میں یقینی طور پر شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ بارسلونا نے نیدرلینڈز کی قومی ٹیم پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انجری کے باوجود فرینکی ڈی یونگ کو ورلڈ کپ میں کھلا کر ان کے مسئلے کو مزید بڑھایا گیا۔

مزید خبریں