مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دریائوں میں پانی کا بہائو مستحکم رہا۔
مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوا،پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دریائوں میں پانی کا بہائو مستحکم رہا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلا ،کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،تربیلا میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کے بہائو میں کمی ہو رہی ہے،سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے،دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہائو 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے،دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہائو نارمل ہے،دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہائو 83 ہزار کیوسک ہے،جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،ارا کینٹ بریج ناکہ ایک میں نچلے درجے اور وزیرہ آباد نالہ ایک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائوں کے بہا ئو میں اضافہ ہوا،دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں پانی کا بہائو مستحکم ہو چکا ہے،دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں،دریائوں کی کراسنگ کےلئے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بچوں کو دریائوں ارو ندی نالوں میں ہرگز نہانے مت دیں۔







