سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری

سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کئے جاچکے ہیں، بلوچستان سے دہشت گردی کے خا تمہ اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔