اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تین کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 36.8 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی/اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تین کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 36.8 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت 3.3 ملین روپے سے زائد ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی منشیات کی سمگلنگ کو نشانہ بنانے والی کارروائی کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کورئیر کے دفتر میں کی گئی۔حکام نے آسٹریلیا جانے والے ایک پارسل کو روکا اور جوتوں کے ایک جوڑے میں چھپائی گئی 210 گرام افیون برآمد کر لی۔کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں، اے این ایف اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روک کر 16.8 کلو گرام چرس اور 3 کلو کرسٹل میتھ (آئس) قبضے میں لے لی۔ کارروائی کے دوران تین منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔اس کے علاوہ، ضلع مانسہرہ میں، اے این ایف نے بالاکوٹ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سے 16.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان اے این ایف نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات کے کنٹرول ایکٹ (CNSA) 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔